واٹر بورڈ، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے واجبات 3 ارب روپے سے متجاوز

January 22, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 4 ہزار ریٹائر اور مرحوم ملازمین کے فنڈ، گریجویٹی، پنشن اور حاضر سروس ملازمین فنڈ ایڈوانس کے واجبات 3 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔یونائیٹڈ ورکرز یونین، واٹر بورڈ کے رہنمائوں جوزف صنم،پنھل مگسی،اکرام خان،اکبر معید یوسفی،چن زیب، ناظم خان، ارشد اعوان، کامریڈ امرجلیل مگسی، ریحان الٰہی،اشرف اعوان اور زبیر انصاری کا کہنا ہے کہ جب ریٹائر ملازمین یا بیوائیں فنانس ڈپارٹمنٹ سے واجبات کی ادائیگی کے لئے رابطہ کرتے ہیں تو پھر انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ جب واٹر بورڈ نجی شعبے کو فروخت کیا جائے گا، اس وقت واجبات ادا کیے جائیں گے، جس سے ملازمین میں بے یقینی پیدا ہوگئی ہے اور وہ احتجاج پر مجبور ہیں۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کے فنڈ ایڈوانس 80 فیصد کے 70 کروڑ روپے کے چیکس بھی جاری نہیں کیے جارہے۔جب کہ ریکوری ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہوچکی ہے۔