اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 192 پوائنٹس کا اضافہ

January 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ میں تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس میں 192پوائنٹس کا اضافہ ،45ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ،59.35 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 32 ارب 19 کروڑ 81 لاکھ روپے کا اضافہ تاہم کاروباری حجم 30.71 فیصد کم رہا۔