کے پی بلدیاتی انتخابات، ANP کا PP امیدوار کی حمایت کا اعلان

January 23, 2022

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسر ے مرحلے کے لیے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور ایمل ولی خان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر انتخاب سمیت بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ اے این پی پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کرے گی، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے حمایت کی مشکور ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی فیصل کریم کنڈی کی کھل کر انتخابی مہم بھی چلائے گی، صوبائی تنظیم پیپلز پارٹی کے امیدوار کی مدد بھی کرے گی۔