پی پی نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت کردی

January 23, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تنظیمی ذمہ داران کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

پیپلز پارٹی کی لانگ مارچ آرگنائزنگ کمیٹی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت کی۔

پرویز اشرف، نئیر بخاری، قائم علی شاہ، انور سیف اللّٰہ خان، صادق عمرانی بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں لانگ مارچ کے اثرات، تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 24 جنوری کےکسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کی تیاریوں کےحتمی مراحل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے تمام تنظیمی، ذیلی ونگ عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔