تحریک عدم اعتماد، ون پوائنٹ ایجنڈا، پی پی کے سیاسی رابطے تیز

January 24, 2022

اوکاڑہ (وارث حیدری /نمائندہ جنگ) تحریک عدم اعتماد، ون پوائنٹ ایجنڈا ، پی پی کے سیاسی رابطے تیز کردئے گئے۔

پی ڈی ایم اپنے لانگ مارچ کی منزل اسلام آباد قرار دیکر پیپلزپارٹی کو قریب کرسکتا ہے، لانگ مارچ کی منزل میں ”یکسانیت“ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو قریب کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 جنوری کے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی منزل یکساں طور پر اسلام آباد قرار پا جاتی ہے تو پھر فروری کے پہلے ہفتے میں تحریک عدم اعتماد پر بھی عملی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ایسا ون پوائنٹ ایجنڈا ہو جس سے نہ کوئی جماعت آگے جائے اور نہ پیچھے رہے تو یہ یقینی طور پر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے قیادت کی ہدایت پر ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ روابط کو تیز کر دیا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ ون پوائنٹ ایجنڈا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔