لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں، افغان وزارت تعلیم

January 24, 2022


ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میںبتایا کہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، خواتین اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی ہیں، لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کرینگے۔

عزیز احمد کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دینگے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔