فوکوشیما جوہری پاور پلانٹ کی آئس وال سے کولنٹ کا اخراج

January 25, 2022

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے تباہی کے شکار جوہری پاور پلانٹ فوکوشیما نمبر 1کے آپریٹر نے دو اسٹوریج ٹینکوں سے چار ٹن کولنٹ کے اخراج کی تصدیق کی ہے۔ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز کارپوریشن (ٹیپکو) کے مطابق، کولنٹ کا استعمال ایک آئس وال بنانے کیلئےکیا گیا جو زمینی پانی کو ری ایکٹر کی عمارتوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔جاپان ٹائمز کے مطابق، کمپنی ترجمان تسویوشی شیرائشی نے بتایا کہ آئس وال کو برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے تقریبا چار ٹن کیلشیم کلورائیڈ کے محلول کا اخراج ہوا اور ہم اس کی وجہ معلوم کررہے ہیں۔ٹیپکو کے مطابق اس رساو کا 16 جنوری کو برف کی دیوار کے قریب پتہ چلا تھا، جس سے دیوار میں موجود برف کے پائپوں کو نقصان ہو سکتا ہے، جسے کمپنی ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی۔