دمے کے مریضوں کو قبل از وقت موت سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت

April 27, 2024

لندن (پی اے )Asthma and Lung UK نامی چیرٹی نے کہاہے کہ دمے کے مریضوں کو قبل از وقت موت سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 2014سے اب تک 12,000سے زیادہ دمے کے دورے کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں ،چیرٹی کا کہناہے کہ یہ اعدادوشمار بہت ہی دہشت انگیز ہیں لیکن گزشتہ ایک عشرے کے دوران اس میں تبدیلی آئی ہے، گزشتہ ایک عشرہ قبل ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھا کہ دمے کے دورے سے ہلاک ہونے والے دوتہائی افراد کو بہتر علاج معالجے کی سہولت بہم پہنچا کر موت سے بچایا جاسکتاہے۔ انگلینڈ اور ویلز کے وزرا کا کہناہے کہ ہم سروسزکو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کم وبیش5.4ملین افراد دمے کے مریض ہیں، دمے کا مرض پھیپھڑوں کا ایک عام مرضہ ہے جس میں سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے، دمے کے مریضوں کو سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنا چیک اپ کرانا پڑتاہے جس میں ڈاکٹر انھیں تحریری ایکشن پلان اور انہیلر کو چیک کرنے کی ٹیکنک بتاتا ہے چیرٹی کا کہنا ہے کہ دمے کے 70فیصد مریضوں کو ہیلتھ ورکرز پر کام کے بہت زیادہ بوجھ اور دیگر وجوہات کی بنا پر علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں نہیں مل پاتیں،چیرٹی کا کہناہے کہ دمے کے کم وبیش 31فیصد مریض اپنی دیکھ بھال نہیں کرتے اس طرح ان کیلئے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتاہے ،،چیریٹی کا کہناہے کہ دمے کے مریضوں اپنی دیکھ بھال خود کرنے اور علامات کو سمجھنے سے متعلق زیادہ معلومات فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ وہ خود ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرسکیں ،چیریٹی کی پالیسی ہیڈ سارہ MacFadyen کا کہناہے کہ لوگوںکو ان کی ضرورت کے مطابق دیکھ بھال کی سہولتیں نہیں مل رہی ہیں۔