معروف کامیڈین و اداکار افتخار ٹھاکر اپنی ٹیم کے ہمراہ مانچسٹر پہنچ گئے

April 27, 2024

مانچسٹر(ہارون مرزا)معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر اپنی ٹیم کے ہمراہ مانچسٹر پہنچ گئے ہیں ۔ ائیر پورٹ پر ان کےدوست احباب اور مداحوں کی بھاری تعداد نے انکا استقبال کیا۔ افتخار ٹھاکر مانچسٹر کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ افتخار ٹھاکر نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے مختلف تفکرات کا شکار ہوتے ہیں انکی کوشش ہو گی کہ وہ چند گھنٹوں کیلئے انہیں تفکرات سے آزاد کر کے انکے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکیں ۔