اسٹاک مارکیٹ، منفی رجحان، 94 پوائنٹس کی کمی

January 25, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مانیٹری پالیسی کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محدود خرید و فروخت سے منفی رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 94پوائنٹس کی کمی ،45ہزار پوائنٹس کی حد قائم نہ رہ سکی ، 65.84 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ، سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب 11کروڑ 99لاکھ روپے کی کمی ،کاروباری حجم بھی 9.03 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کے انتطار میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار ی سرگرمی محدود رہی ۔