استنبول : برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج

January 25, 2022

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

شدید برف میں پھنسے شہریوں کے قیام کےلیے شہر کی تمام مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

استنبول ایئرپورٹ کے رن ویز پر بھی مسلسل برفباری سے برف کی موٹی تہہ جم گئی اور برف کے دباؤ سے ائیرپورٹ پر قائم گودام کی چھت گرگئی۔

استنبول ائیرپورٹ پر بدھ کی صبح 4 بجے تک تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں