علی انصاری کو احد رضا میر پر فوقیت حاصل

January 26, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں سجل علی اور صبور علی سے کون واقف نہیں، دونوں بہنوں نے ساتھی اداکاروں کو ہی اپنا جیون ساتھی بھی چُنا۔

حال ہی میں علی انصاری نے صبور علی کے بھائی محمد علی کی سالگرہ کے لیے خصوصی پارٹی کا انعقاد کیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سجل اور صبور کے بھائی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ صبور علی اور اور اُن کے شوہر، اداکار علی انصاری سالگرہ کی مبارکباد دیتے جبکہ محمد علی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد علی انصاری کی تعریفیں کرتی دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جی جا جی تو علی انصاری جیسے ہونے چاہییں ، احد رضا میر جیسے نہیں۔

خیال رہے کہ احد رضا میر نے بھی کچھ مصروفیات کے باعث صبور علی کی شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی جس پر شائقین نالاں دکھائی دے رہے تھے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ’جیجاجی علی انصاری جیسے ہونے چاہیے احد جیسے نہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کیا بات ہے صبور کے ابو کا نام بھی علی، بھائی کا نام بھی علی اور شوہر کا نام بھی علی، واؤ‘۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ ’سجل کو لڑکے کے روپ میں کھڑا کرو تو بالکل اپنے بھائی جیسی لگے گی‘۔

جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ’سجل اور صبور کا بھائی علی، احد رضا میر اور علی انصاری سے بھی زیادہ پُرکشش نظر آتا ہے‘۔