چیئرمین پیپلزپارٹی نے متحدہ کو سازشی کا لقب دے دیا

January 27, 2022

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو سازشی کا لقب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم ٹائپ سازشی بننا چاہتے ہیں، ان کو اپنا کام کرنے دیں، سازش کرنے دیں، ہم اپنا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد کے کچرے کا بھی صفایا کردیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے ساتھ احتجاج کیا گیا، پولیس نے ریڈ زون کی خلاف ورزی پر احتجاجی مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے جبکہ ایک عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔