اسٹاک مارکیٹ، مخصوص سیکٹرز میں خریداری،67؍ پوائنٹس کا اضافہ

January 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میں محدود خریداری سے اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت 14ارب 84 کروڑ 72 لاکھ روپے بڑھ گئی،53.75 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،کاروباری حجم بھی 33.68 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ جائزہ اجلاس ایک بار ملتوی ہونے کی خبروں کے باعث بدھ کو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ سرگرمی نظر نہیں آئی، ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رحجان ریکارڈ کیا گیا ۔