ریلی کے سبب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچنے میں مشکل، پریکٹس اور میچز ملتوی

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سے قبل کراچی کنگز کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ ٹیم ہوٹل سے متصل وزیر اعلی ہائوس کے باہر ہونے والی ریلی کی وجہ سے ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے میں مشکل پیش آئی۔اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ معین خان اکیڈمی میں ہونا تھا۔ مجموعیطور پر چار ٹیموں کیپریکٹس نہ ہوسکی۔شام کو ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن بھی نہیں ہوسکا۔ شاہراہ فیصل بند ہونے کی وجہ سے قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو لیاری ایکسپریس وے سے ہوٹل پہنچایا گیا۔