یوکرین میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

January 27, 2022

یوکرین میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5 سیکورٹی گارڈز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے اہلکار نے ایرواسپیس فیکٹری پر تعینات گارڈز پر فائرنگ کی۔

واقعہ گارڈز کو اسلحہ دیتے وقت پیش آیا، فائرنگ کرنے والے اہلکار کی تلاش جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ واقعے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔