ایئرپورٹ پر سی اے اے ملازم سے 1 کروڑ مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

January 27, 2022

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے ملازم سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، ملازم سے سعودی ریال اور یورو برآمد ہوئے ہیں۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازم سے 64 ہزار سعودی ریال اور 71 ہزار 500 یورو برآمد ہوئے ہیں۔

اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 1 کروڑ 72 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزم سول ایوی ایشن کا ملازم فائر اسسٹنٹ ہے، جسے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم سےغیر ملکی کرنسی ڈپارچر لاؤنج میں اسٹاف گیٹ پر تلاشی کے دوران برآمد ہوئی۔