پی ایس ایل 7: عاطف اسلم کی آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر کیوں وائرل ہوئی؟

January 28, 2022

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتے ، اُنہوں نے ایک بار پھر سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گزشتہ روز ہونے والی پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے عاطف اسلم کی آئمہ بیگ کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔

اس تصویر سے گلو کارعاطف اسلم نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔

مداحوں کے اس تصویر سے متاثر ہونے کی وجہ عاطف اسلم کا ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر کے لیے کیمرے کے سامنے دیا گیا پوز ہے۔

عاطف اسلم نے آئمہ بیگ کے ساتھ تصویر کے لیے اس انداز میں پوز دیا ہے کہ اُن کا ہاتھ گلوکارہ کونہ لگے۔

بس عاطف اسلم نے ایک لڑکی کے اس انداز میں احترام سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سےعاطف اسلم کی بہت تعریفیں ہورہی ہیں۔