پاکستان میں پولیو کیس رپورٹ نہ ہونے پر یورپی یونین کا اظہار مسرت

January 28, 2022

پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے پاکستان میں گذشتہ سال کے دوران پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہ آنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان کی جانب سے دی گئی اس اطلاع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران پولیو کے زیرو کیسز ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اندرولا کامینارا نے اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ یہ ٹریک ریکارڈ برقرار رہے گا۔