اصل جمہوریت ہم ہیں، علی زیدی

January 31, 2022

وفاقی وزیر علی زیدی نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے مخاطب ہوکر کہا ہے کہ آپ تو 27 کو نکلیں گے لیکن ہم سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف 26 کو ہی نکل آئیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو پر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں، اصل جمہوریت تو ہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ شیریں مزاری سے کہیں گے کہ بلاول بھٹو زرداری کو انسانی حقوق کی کمیٹی سے نکال دیں۔

علاوہ ازیںسیکریٹری جنرل پی ٹی آئی و وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر شہری کے دروازے پر دستک دینے جا رہے ہیں، صوبے کو ڈاکو راج سے آزادی دلوائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ 2023 میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوگی۔