گیلانی کو مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، احسن اقبال

February 01, 2022


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اپنی مصروفیات ترک کرکے ایوان میں ہونا چاہیے تھا، انہیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں رہنما نون لیگ احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک بل ایوان میں بلڈوز کیا جس پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام لانے کا کوئی طریقہ آئین میں نہیں، فضول بحث کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 23 مارچ کا لانگ مارچ پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔