حکومت کے احتساب کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے، شاہد خاقان

February 01, 2022

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا احتساب دیکھ لیں، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، اس پر حکومت نے بجلی کی قیمت میں تقریباً 4 روپے بڑھانے کی تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی قیمت اضافے سے عوام کی جیب سے 30 ارب روپے نکلیں گے جو حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے یا کرپشن کی نذر ہوجائیں گے۔

ادھر احسن اقبال نے کہا کہ جو وزیراعظم آئی ایم ایف نہ جانے کا دعویٰ کرتا تھا، اس نے اسٹیٹ بینک تحفے میں عالمی مالیاتی ادارے کو دے دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اب قازقستان کا بھی مقروض ہونے جارہا ہے، ملک کو اس حال میں پہنچانے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔