سوات، پسند کی شادی کر نیوالے کوہستانی جوڑے کو ذبح کر دیا گیا

February 06, 2022

سوات(نمائندہ جنگ) سوات کے نوحی علا قہ چارباغ میں نامعلوم ملزمان نے پسند کی شادی کر نیوالے کوہستانی جوڑے کو گلے کاٹ کر ذبح کر دیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقےکچیان میں گزشتہ ہفتے ہی کوہستان جنکوٹ کے مجیب رحمان اور مسماۃ لاھور بی بی نے کرایہ پر گھر لیکر سکونت اختیار کی تھی ، نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت چھری سے دونوں کے گلے کاٹ کر ا نھیں قتل کردیا ۔

مقتولین کے پاس موجود نکاح نامہ کے مطابق دونوں کا نکاح اکیس ستمبر2021کو روبرو گواہان ہوا جس کی 30 جنوری2022 کو رجسٹریشن کی۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا، چارباغ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔