نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی کراچی میں 10 ویں کانووکیشن سے خطاب

May 26, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی کراچی میں 10ویں کانووکیشن سے خطاب،ہونہار 10‘ 10طلباء و طالبات کو گولڈ اور سلور ل میڈل ‘ 283ڈگریاں تقسیم کی گئیں ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ہفتہ کو بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کے دسویں کانووکیشن میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں ایم فل‘ ایم بی بی ایس‘ بی ڈی ایس‘ بی ایس (نرسنگ)‘ ڈاکٹر آف فزیوتھراپی‘ پی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کی 283ڈگریاں تقسیم کیں۔ کل 10طلباء کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور 10کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔ کراچی میں ہونے والی تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے طلباء‘ انکے والدین کو مبارکباد دی۔ پاکستان کے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے طلباء اور طالبات کو پیشہ ورانہ امور میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔ بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کی طلباء و طالبات کیلئے شاندار تعلیم کی فراہمی خصوصاً ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران‘ سول معززین‘ بحریہ یونیورسٹی فیکلٹی‘ حکام اور فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔