حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ‘ آلو چوری کے الزام میں 16 سالہ لڑکے کو کھمبے سے باندھ کر برہنہ کردیا

May 26, 2024

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہٹڑی تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی میں افسوسناک واقعہ‘ آلو چوری کرنے کے الزام میں16سالہ لڑکے کو پکڑکر کھمبے سے باندھ کر برہنہ کردیا‘ تشددکا نشانہ بنانے کے ساتھ ‘ لائٹر سے کپڑوں اورجسم کے اعضا ءکو جلانے کی کوشش‘ ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعہ کانوٹس لے لیا‘ واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرکے تشدد کے الزام میں ایک شخص کوگرفتارکرلیا۔سبزی منڈی کے تاجروں نے کہاہے کہ واقعہ فروٹ منڈی میں ہوا تھا ‘ معاملہ آلو چوری کا نہیں بلکہ موبائل فون چوری کاتھا‘ معاملہ سے سبزی منڈی کے تاجروں کاکوئی تعلق نہیں ہے۔