تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا

May 26, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا۔وزارت قومی صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،پولیو لیبارٹری کے مطابق بچی میں معذوری کی علامات 20 اپریل کو ظاہر ہوئیں،بچی سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانیوالے پولیو وائرس کی جینیاتی تحقیق ابھی جاری ہے،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرت کی جانب سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےپولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو نہ صرف بچے بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے،پولیو ورکرز جب بھی آپ کی دہلیز پر آئیں تو اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔