مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی PTI کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، بیرسٹر سیف

May 26, 2024

پشاور(صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، بانی پی ٹی آئی پلیٹی لیٹس کا بہانہ بنا کر لندن بھاگنے والے نہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ پنجاب کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی، بانی پی ٹی آئی مریم نواز اور ان کے پاپا نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہو کر بھی جعلی فارم 47 کا سازشی ٹولہ بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہے۔