شیخ رشید کی سرحد پار سے فورسز پر حملے کی مذمت

February 06, 2022

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے طالبان کی افغان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے حملے میں سیکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یاد رہے کہ پاک افغان سرحد ی ضلع کرم میں سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 5 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں۔