سرگودھا: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

February 07, 2022


سرگودھا میں اجتماعی زیادتی اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کےقتل کر دیا تھا۔

پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ 5 روز قبل ملزمان نے لڑکی سےزیادتی کے دوران ویڈیو بنائی تھی۔

پولیس کے مطابق بہن کو قتل کرنیوالا بھائی اور زیادتی کے3 ملزم پولیس کی حراست میں ہیں۔