پشاور: جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی

February 08, 2022

پشاور میں جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمی خاتون کی سرجری کی گئی اور کیل کو نکال دیا گیا ہے۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں اسپتال لائی گئی خاتون حاملہ ہے اور سر پر گہری چوٹ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، اسے بیٹے کی خواہش تھی، جس پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا۔