حکومتی کشتی سیاسی بھنور میں ہے، امیر جماعت اسلامی

February 08, 2022

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہحکومتی کشتی سیاسی بھنور میں ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ بری طرح ایکسپوز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو آئی ایم ایف اور معاشرے کو این جی اوز کے سپرد کردیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اسلام کی بجائے امریکا کا پرچم تھام رکھا ہے۔