سیاسی رابطوں میں تیزی، ن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ کا رابطہ

February 09, 2022


ملک میں سیاسی صورت حال کے پیش نظر رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کے ساتھ کچھ دن سے رابطہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی تھی جبکہ حمزہ شہباز نے خود آگے بڑھ کر مسلم لیگ ق کے مونس الہٰی کو فون کیا تھا۔

شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے کہا کہ حکومت سے نکل جائیں اور ق لیگ سے کہا کہ آئیں ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنائیں۔