سوات: جانور کا مبینہ حملہ، کمسن بچی اور 2 خواتین جاں بحق

February 10, 2022

فوٹو: فائل

سوات کے علاقے اونڑہ مٹہ میں مبینہ طور پر جانور کے حملہ سے کمسن بچی اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی خونخوار جانور نے تینوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچی اور خواتین گھر میں تھیں جب حملہ ہوا، ان کے سروں پر گہرے زخم آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر کے مرد روزگار کے سلسلے میں پنجاب گئے ہوئے ہیں۔