وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

February 15, 2022

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک ایران تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران تجارت اور علاقائی رابطے بڑھانے کے لیے دو طرفہ اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، سیکورٹی ایشوز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون انتہائی اہم ہے۔

علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ایرانی وزیرداخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹجک، بالخصوص علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر شرپسندوں کو آزادانہ کارروائی سے روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے پاکستان کی امن و استحکام کی کوششوں کو سراہا۔