محسن بیگ کیخلاف پیکا دفعات کے تحت مقدمہ چیلنج

February 17, 2022

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے محسن بیگ کے خلاف پیکا دفعات کے تحت درج مقدمہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی نے محسن بیگ کی اہلیہ کی جانب سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں محسن بیگ کی اہلیہ نے ایف آئی آر کے مندرجات فوری معطل کرنے اور ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنےکی استدعاکی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا، عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے عدالتِعالیہ سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔