وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صحافی محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا ۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچی تو گرفتاری کے دوران مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحافی محسن بیگ کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
صحافی محسن بیگ کے بیٹے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، ان پر حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا الزام عائد ہے۔