وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

February 17, 2022


وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر بل گیٹس کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بل گیٹس نے قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہخیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع پولیو کےخلاف جنگ میں متحرک رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو انسانی بحران کے شکار 40 ملین افغانوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور عزم متاثر کن ہے، ہم پولیو کے خلاف جنگ کے آخری مراحل کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پولیو کا خاتمہ کرکے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، کورونا کے باوجود پاکستان کے انسدادِ پولیو کے اقدامات حیران کن ہیں۔