عوامی مارچ: بلاول نے ’ملتان کا فیصلہ‘ سُنا دیا

March 04, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے عوام کا فیصلہ سُنا دیا۔

بلاولبھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملتان میں جاری پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں دِکھایا گیا ہے کہ ملتان کے عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

تصاویر میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ملتان کا فیصلہ، گو سلیکٹڈ گو، نو سلیکٹڈ نو۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔