شاہد کپور کا دل کس کے پاس ہے؟ اداکار نے بتادیا

March 05, 2022

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنے بیٹے زین کے ساتھ انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے مداحوں کے دل گرما دیے۔

شاہد کپور نے 2003ء میں فلم عشق وشق سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہیں فلم انڈسٹری میں 19 برس ہوچکے ہیں۔

شاہد کپور جو اپنی بہن ثناہ کپور کی شادی کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ تسلسل کے تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر اپنی اور اپنے بیٹے کی تصویرخوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی، جس نے یقیناً مداحوں کے دلوں کو پگھلا دیا۔

انہوں نے اپنے بیٹے زین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں دونوں نے کالے رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں، شاہد کپور گھاس پر گُھٹنے رکھ کر بیٹھے ہیں اور اپنے بیٹے کو سینے سے لگا رکھا ہے، اداکار کے چہرے پر مسکراہٹ اور بیٹے کےچہرے پر سکون نمایاں ہے، بیک گراؤنڈ کی دلکش لائٹ نے اسے اور بھی خوبصورت بنادیا۔

ہفتے کے روز تصویر کے ساتھ شاہد کپور نے کیپشن بھی شیئر کیا اور سورج کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ’میرا دل تمہارے پاس ہے اور یہ بات تم جانتے ہو‘۔

تصویر پر شاہد کپور کے بھائی ایشان نے تبصرہ کیا اور کہا کہ ’میرا گپلو‘جبکہ راشی کھنہ نے دل کے ایموجی کے ساتھ ’واؤ‘ تحریرکیا۔

راشی کھنہ نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ’رودرا: دی ایج آف ڈارک نیس‘ کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے۔

شاہد کپور ساؤتھ کی فلم جرسی کا ری میک بنارہے ہیں، جو 14 اپریل کو ریلیز کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے کچھ نیا کرنے جارہے ہیں۔