ن لیگ کا ترین گروپ سے رابطہ، ملاقات آئندہ ہفتے متوقع

March 11, 2022

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ترین گروپ کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

ن لیگ نے ترین گروپ کی قیادت سے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد اور پنجاب حکومت میں تبدیلی کے تناظر میں بات چیت کا باب کھولا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ترین گروپ اور ن لیگ کی قیادت کی ملاقات ہوگی۔

آج ترین گروپ کے 2 رہنماؤں نے عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ترین گروپ پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وفاقی حکومت کے رابطے کے باوجود بات صرف مائنس عثمان بزدار پر ہی ہوگی۔

اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ سے رابطہ کیا تھا اور پنجاب میں سیاسی تبدیلی کی صورت میں تجاویز مانگی تھیں۔