جب ششی کپور نے شبانہ اعظمیٰ کی ظاہری شخصیت پر منفی بیان دیا تھا

March 18, 2022

ماضی میں بھارتی فلم اندسٹری کے آنجہانی اداکار ششی کپور نے سینئر اداکارہ شبانہ اعظمیٰ سے کہا تھا کہ وہ ظاہری طور پر خوبصورت خاتون نہیں ہیں لیکن اداکاری بہت اچھی کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں ششی کپور نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے شبانہ اعظمیٰ کے علاوہ اداکارہ زینت امان سے متعلق ایسا ہی کچھ بیان دیا تھا کیونکہ وہ جیسا محسوس کرتے ہیں سیدھا بول دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اُنہیں پسند نہیں کرتے۔

ششی کپور نے اداکارہ زینت امان سے کہا تھا کہ وہ ایک خوبصورت خاتون ہیں لیکن اداکاری اچھی نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ میں کبھی کبھی سوچے سمجھے بغیر بولتا ہوں، میں وہی کہتا ہوں جو مجھے لگتا ہے اور ہر ایک انسان کو آزادی رائے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ ششی کپور نے شبانہ اعظمی اور زینت امان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، جن میں فقیرا، چور سپاہی اور ہیرا اور پتھر، یادوں کی زنجیر اور اونچ نیچ بیچ شامل ہیں۔

ششی کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر اپنے بھائی راج کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’آگ‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے یش چوپڑا کی فلم ’دھرم پترا‘ میں بطور اداکار کام کیا۔

اداکار ششی کو چار نیشنل فلم ایوارڈ اور دو فلم فیئر ایوارڈ ملے۔ انہیں 2011 میں پدم بھوشن اور 2014 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی شادی انگلش اداکارہ جینیفر کینڈل سے ہوئی تھی۔ ششی کا انتقال 4 دسمبر 2017 کو نمونیا کی وجہ سے 79 سال کی عمر میں ہوا تھا۔