• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے ہمراہ اپنی حسین یاد سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی سینئر اداکار بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 90 کی دہائی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ بالی ووڈ کی مقبول ترین سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیگر فنکاروں کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ فضیلہ قاضی بھی موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر 90ء کی دہائی میں لی گئی تھی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اُس وقت شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کراچی آئے تھے۔‘

واضح رہے کہ شبانہ اعظمی بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی سینئر اداکار ہیں۔

شبانہ اعظمی نے اپنی بہترین اداکاری کی بنا پر قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ پانچ بار حاصل کیا اور اس کے علاوہ وہ متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی جیت چکی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کو پانچ ’فلم فیئر ایوارڈز‘ بھی مل چکا ہے جبکہ انہیں بھارت کے تیسرے بین الاقوامی فلمی میلے میں’سنیما کی خواتین‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

سال 1988ء میں بھارتی حکومت نے شبانہ اعظمی کو ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ’پدما شری‘ سے بھی نوازا تھا۔

تازہ ترین