شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا بھی نکاح ہوگیا

March 19, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا نکاح ہوگیا، اداکارہ نے بیٹی کے نکاح کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی ۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے جاری تصاویر میں انہیں دلکش سفید لباس دلہن دولہا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور انڈسٹری کے کچھ افراد نے شرکت کی۔

اداکارہ کی جانب سے جاری تصاویر میں اداکارہ ارسا غزل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

نکاح کی تقریب دن دولہا دلہن نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو یادگار بنایا۔

یاد رہے کہ رواں برس ماہِ جنوری میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی عانیہ صدیقی کی شادی ہوئی تھی۔

15 جنوری کو نکاح کے بعد جلد ہی عانیہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔