ہانیہ عامر اپنی سالگرہ پر رکشہ چلانا چاہتی ہیں

March 19, 2022

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی سالگرہ پر رکشہ چلانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میںوہ حسب ِ معمول خوب چہک ہی ہیں، ہانیہ عامر اس ویڈیو میںاپنی خواہشات سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ’وہ ٹرک اور رکشہ چلا نا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اپنی سالگرہ پر وہ رکشہ چلائیں۔‘

ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کی اِن خواہشات کو عجیب و غریب قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر اوقات ہی مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل اُن پر اپنی نئی آنے والی فلم ’ پردے میں رہنے دو‘ کی پروموشن کے دوران بھارتی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ جیسا لباس پہننے پر تنقید کی گئی تھی۔