‎نورعالم کا دھمکیوں پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ

March 19, 2022

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے باغی اراکین میں شامل نور عالم خان نے ملنے والی دھمکیوں پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

‎نورعالم خان نے کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والے سوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔

‎انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے یہ سوچ لیں کہ میں اپنا بدلا لینا جانتا ہوں۔

‎نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں ، منتخب نمائندہ ہوں ، قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بےنظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا، وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ مجھےدھمکی دی جا رہی ہےکہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا۔

نور عالم خان نے کہا تھا کہ مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی۔