عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا جواب

March 19, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں فوادچوہدری سے گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا کوئی پلان ہے؟

جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدارکو ہٹانے کاپلان ہم چاہتے تو نہیں ہیں لیکن اس وقت وہاں ایک سچویشن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم یقیناً اس پر غور کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہورہا ہے۔