منحرف اراکین کو 7 دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے، فواد چوہدری

March 20, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو 7 دن کے اندر پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے بعد منحرف اراکین کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے، مخصوص نشستوں پر نئے ممبران نامزد کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر ، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس ملنے والے منحرف اراکین کی فہرست:

1: نور عالم خان

2: افضل ڈھاندلا

3: نواب شیر

4: راجہ ریاض احمد

5: احمد حسین ڈیہر

6: رانا محمد قاسم

7: محمد عبدالغفار وٹو

8: مخدوم زادا سید باسط احمد

9: عامر طلال

10: خواجہ شیراز محمود

11: سردار ریاض محمود خان

12: وجیہہ قمر

13: نزہت پٹھان

14: رمیش کمار