• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان کی 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے خواہش


وزیرِ اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کر دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

’’ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سیاستدانوں کو بے شرمی سے خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔

جلسے کا موضوع ’امر بالمعروف‘

واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ہونے والے جلسے کا موضوع ’امر بالمعروف‘ ہے۔

قومی خبریں سے مزید