احد رضا میر اب اسکرین پر عربی بولتے نظر آئیں گے

March 22, 2022

احد رضا میر، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے مشرقی وسطیٰ میں رہنے والے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔

احد رضا میر نےاپنی انسٹا اسٹوری پر عربی چینل ایم بی سی بالی ووڈ (MBC Bollywood) کی ایک انسٹا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ ان کے تمام مداح جن کا تعلق مشرقی وسطیٰ سے ہے، اُنہیں پورا رمضان ایم بی سی بالی ووڈ پر دیکھ سکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور ہاں وہ اسکرین پر عربی بولتے نظر آئیں گے!‘

واضح رہے کہ عربی چینلایم بی سی بالی ووڈ ماہ رمضان میں احد رضا میر اورسجل علی کے مشہور ڈرامے ’یہ دل میرا‘ کو عربی زبان میں ڈب کرکے نشر کرے گا۔