عاصم میرب کی منگنی، یاسر کا میرب کو مفید مشورہ

March 22, 2022

کامیڈین اداکار یاسر حسین نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی کے بعد اداکارہ میرب کو مفید مشورہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جوڑی کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت مبارک ہو میرے دوست عاصم، خوش رہو۔

ساتھ ہی انہوں نے میرب کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عاصم کا خیال رکھیں، اور اسے انسٹاگرام کی منفی باتوں سے دور رکھیں اور انجوائے کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات سے متعلق افواہوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کی۔


عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔